7 اشعار

ہے دعا یہ سبھی کا بھلا خیر ہو

Hai dua ye sabhi ka bhala khair ho

ہے دعا یہ سبھی کا بھلا خیر ہو

«ہے دعا یہ سبھی کا بھلا خیر ہو» زبیر قلزم کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

ہے دعا یہ سبھی کا بھلا خیر ہویا علی کہنے والو سدا خیر ہو

ایک مدت ہوئی ہے ڈسا ہی نہیںآستیں والوں کی یا خدا خیر ہو

اس نے روتے ہوئے ہجر مجھ کو دیامیں نے ہنستے ہوئے یہ کہا خیر ہو

آج کوئی نہیں دی وفا پہ دلیلکیا ہوا دوستا کچھ بتا خیر ہو

ہوش والوں نے کچھ تو کیا ہے غلطشیخ جی آئے ہیں ساقیا خیر ہو

دن جوانی کے تم پہ ہیں آئے ہوئےہم خرابوں سے دامن بچا خیر ہو

آج ہسنے کو دل ہے کوئی تو کہےیار قلزم زرا مسکرا خیر ہو

— زبیر قلزم