8 اشعار

خواب کیسے دکھا گیا مجھ کو

Khwab kaise dikha gaya mujh ko

خواب کیسے دکھا گیا مجھ کو

«خواب کیسے دکھا گیا مجھ کو» زبیر قلزم کا کلام ہے، جسے شاعر نے خود سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زبیر قلزم صاحب کے نام ایک شام» میں 11 مئی 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

خواب کیسے دکھا گیا مجھ کونیند سے ہی ڈرا گیا مجھ کو

ساتھ راتیں گزارنے والادن میں تارے دکھا گیا مجھ کو

میں سمجھ دار لڑکا کنبے کاکیسے پاگل بنا گیا مجھ کو

یہ جوانی مری کہاں ہے ڈھلییہ تو بس ہجر کھا گیا مجھ کو

آئینہ تک ہنسا ہے مجھ پہ آجوہ تماشہ بنا گیا مجھ کو

آپ رکھ لیں یہ زندگی باقیکوئی زندہ جلا گیا مجھ کو

پھر تماشہ تمہارا بھی ہو گاجب کبھی صبر آ گیا مجھ کو

رات بھی ساتھ بیٹھی ہے میرےوہ جہاں پر بٹھا گیا مجھ کو

— زبیر قلزم

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں