11 اشعار

حسن سالار کو زبان ملی

Husn-e-Salar ko zaban mili

حسن سالار کو زبان ملی

«حسن سالار کو زبان ملی» زبیر قلزم کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ ہے۔

حسن سالار کو زبان ملییعنی سرکار کو زبان ملی

آپ کے بولنے سے یہ بھی ہوامیرے اشعار کو زبان ملی

پہلے اپنوں نے مجھ پہ طنز کیےبعد اغیار کو زبان ملی

یوں کھلا حال میرا لوگوں پرمیری دیوار کو زبان ملی

تب سماعت نہیں رہی میریجب مرے یار کو زبان ملی

زخم لفظوں سے اتنے گہرے لگےجیسے تلوار کو زبان ملی

پھول مت توڑو بد دعا دے گاجب کبھی خار کو زبان ملی

بیوقوفوں کا کیا بنے گاگر سمجھ دار کو زبان ملی

میں کھینچا جاتا ہوں کسی کی طرفکس طلب گار کو زبان ملی

خامشی سے ہوئے جدا دونوںکیسے بازار کو زبان ملی

دو زبانیں مریں گی اب قلزؔمایک دستار کو زبان ملی

— زبیر قلزم