9 اشعار

جب جنوں سارے اتر جائیں گے

Jab junoon saare utar jaayenge

جب جنوں سارے اتر جائیں گے

«جب جنوں سارے اتر جائیں گے» زبیر قلزم کا کلام ہے، جسے شاعر نے خود سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زبیر قلزم صاحب کے نام ایک شام» میں 11 مئی 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

جب جنوں سارے اتر جائیں گےبخت مارے یہ کدھر جائیں گے

آس کا آپ نہ دامن چھوڑیںایک دن ہم بھی سدھر جائیں گے

دیکھ لینا کہ یہ جینے والےجینے کی چاہ میں مر جائیں گے

ہوں گے برباد محبت میں ہمآپ کا کیا ہے مکر جائیں گے

اے قلم کار کہانی میں ڈالہم ہیں کردار جو مر جائیں گے

آپ جائیں نہ محلے دل کےآہ نکلے گی جدھر جائیں گے

ہجر میں اور تو کیا ہو گا جنابآپ کے بال بکھر جائیں گے

آج گڑیا نے ہے گڑیا مانگیآج کیسے بھلا گھر جائیں گے

جاننے کی مجھے کوشش نہ کریںمیرے حالات سے ڈر جائیں گے

— زبیر قلزم

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں