7 اشعار

جب کبھی دوست مہربان ہوئے

Jab kabhi dost meharban hue

جب کبھی دوست مہربان ہوئے

«جب کبھی دوست مہربان ہوئے» زبیر قلزم کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

جب کبھی دوست مہربان ہوئےکئی خنجر لہو لہان ہوئے

اس قدر جل گیا ہوں اندر سےمیرے سب شعر ہی دخان ہوئے

وہ تھی رسمن دعا سلام مگرمیرے دل کو بڑے گمان ہوئے

اے وطن کیسی تیری قسمت ہےتیرے غدار حکمران ہوئے

اب محبت کے نام سے کانپیںاک محبت سے ایسے کان ہوئے

حلق میں جان اٹکی رہتی ہےآپ جب سے ہماری جان ہوئے

جو تھے قلزم تمہارا مان غرورکیسے غیروں کی آن بان ہوئے

— زبیر قلزم