9 اشعار

جب سے ہم مسکرانا بھول گئے

Jab se hum muskurana bhool gaye

جب سے ہم مسکرانا بھول گئے

«جب سے ہم مسکرانا بھول گئے» زبیر قلزم کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

جب سے ہم مسکرانا بھول گئےتب سے لکھتے ہیں کہنا بھول گئے

ایک ہم ہی نہ جی سکے ورنہجینے والے تو مرنا بھول گئے

کیا کہا ہم سے ملنے آئے ہیںلگتا وعدے سے پھرنا بھول گئے

اس نے بانہیں گلے میں ڈالی اورہم شکایت ہی کرنا بھول گئے

ایسے روئے بے اختیار آججیسے دکھ درد سہنا بھول گئے

دل کی بستی بسانے نکلے تھےایسے اجڑے کہ بسنا بھول گئے

ہائے یہ وصل آیا بھی تو کبجب گلے سے لگانا بھول گئے

جو بنے پھرتے ہیں فرشتے یہاںکیوں وہ انسان بننا بھول گئے

ہم بھی بیمار رہتے تھے اکثرمفلسی میں بہانہ بھول گئے

— زبیر قلزم