7 اشعار

کچھ اس طرح سے میں زندہ رہا تمہارے بعد

Kuchh is tarah se main zinda raha tumhare baad

کچھ اس طرح سے میں زندہ رہا تمہارے بعد

«کچھ اس طرح سے میں زندہ رہا تمہارے بعد» زبیر قلزم کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 16 سیکنڈ ہے۔

کچھ اس طرح سے میں زندہ رہا تمہارے بعدفقط یہ سانس لیا اور جیا تمہارے بعد

میں پھر کسی کے بھی دل کا مکین بن نہ سکاتمام عمر سفر ہی کیا تمہارے بعد

سنی نہیں مری جس جس نے آ بتاؤں تمہیںہے پہلا نام تمہارا خدا تمہارے بعد

کسی کے جانے پہ افسردہ اب نہیں ہوتابڑا ہی حوصلہ مجھ کو ملا تمہارے بعد

کبھی کسی سے لگایا کبھی کسی سے پھرمگر کہیں بھی نہیں دل لگا تمہارے بعد

میں نام اب بھی محبت کے رکھتا ہوں لیکنمتاع جاں نہ کسی کو کہا تمہارے بعد

بہت سے لوگ میسر رہے ہمیشہ مجھےیہ حیف میں نہ کسی کا ہوا تمہارے بعد

— زبیر قلزم