7 اشعار

کیا کسی سے بھلا شکایت ہو

Kya kisi se bhala shikayat ho

کیا کسی سے بھلا شکایت ہو

«کیا کسی سے بھلا شکایت ہو» زبیر قلزم کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

کیا کسی سے بھلا شکایت ہوجب ترے ہوتے بھی نہ راحت ہو

زندگی ایسے راس نہ آئیزندگی جیسے تیری قربت ہو

آنے والے تو ایسے آ تے ہیںزندگی جیسے خوبصورت ہو

تم حسیں ہو اگر تو واجب ہےتم کو ہم سے ہو جب محبت ہو

غم جاناں سے مل رہی اجرتغم جاناں میں اور برکت ہو

خود کشی دین میں حرام ہے یارمرنے کی اور کوئی صورت ہو

ہاں میں وہ شخص ہوں جسے قلزؔمکوئی ارماں نہ کوئی حسرت ہو

— زبیر قلزم