7 اشعار

یہ مناسب تو نہیں تھا کہ تماشا کرتے

Yeh munasib toh nahin tha ke tamasha karte

یہ مناسب تو نہیں تھا کہ تماشا کرتے

«یہ مناسب تو نہیں تھا کہ تماشا کرتے» زبیر قلزم کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زبیر قلزم صاحب کے نام ایک شام» میں 11 مئی 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

یہ مناسب تو نہیں تھا کہ تماشا کرتےہم برے تھے تو فقط آپ گزارا کرتے

یہ محبت جو اگر ہوتی ہمارے بس میںہے قسم آپ سے سرکار دوبارہ کرتے

کچھ ہمیں کرنا نہیں آتا بہت اچھا ہےہم کوئی کام بھی کرتے تو خسارہ کرتے

رسم دنیا بھی محبت بھی نبھا لیتے آپبات نہ کرتے کوئی ایک اشارہ کرتے

کوئی ہوتا جو ہمیں چھوڑ کے جاتا یاروہجر میں روتے اسے روز پکارہ کرتے

تیری آنکھوں کے جو قلزم کا کنارہ ہوتاعین ممکن تھا کہ ہم تجھ سے کنارہ کرتے

بعد مرنے کے کھلا راز یہ ہم پر قلزمکاش لوگوں کے دکھوں کا بھی مداوا کرتے

— زبیر قلزم

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں