8 اشعار

میری آواز صدا سے خالی

Meri aawaz sada se khaali

میری آواز صدا سے خالی

«میری آواز صدا سے خالی» زبیر قلزم کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

میری آواز صدا سے خالیکہ ہتھیلی ہے دعا سے خالی

میری ماں مجھ کو دعا دیتی ہےاور مرے ہاتھ دوا سے خالی

چل رہا ہے یوں نظام دنیاجیسے دنیا ہو خدا سے خالی

کون جانے کیوں دیے سہمے ہیںجب کہ بستی ہے ہوا سے خالی

زندگی تیری عطا تھی مالککی بسر تیری عطا سے خالی

وہ محبت بھی نبھائی ہم نےجو محبت تھی وفا سے خالی

یوں نہ نگران فرشتے ہوتےہم اگر ہوتے خطا سے خالی

کس پہ ہم جان لٹائیں قلزمحسن والے ہیں ادا سے خالی

— زبیر قلزم