8 اشعار

محبت پہ گزارا ہے مسلسل

Mohabbat pe guzara hai musalsal

محبت پہ گزارا ہے مسلسل

«محبت پہ گزارا ہے مسلسل» زبیر قلزم کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

محبت پہ گزارا ہے مسلسلخسارہ ہی خسارہ ہے مسلسل

جہاں بھونچال رہتا ہے مسلسلاسی گھر میں گزرا ہے مسلسل

مری دلجوئی بوڑھی ہو گئی ہےوہ دلکش اور پیارا ہے مسلسل

یا محنت کا ہنر ہم کو نہ آیایا گردش میں ستارہ ہے مسلسل

ہمارا سانس لینا بس سمجھ لیںمقدر میں یہ چارہ ہے مسلسل

دعا ہے ساتھ میری ماں کی جب تکبھنور میں بھی سہارا ہے مسلسل

جفا کے ذکر پر بس چپ رہوں میںیہی ان کا اشارہ ہے مسلسل

بھلے آؤں میسر سب کو لیکنجو قلزم ہے تمہارا ہے مسلسل

— زبیر قلزم