8 اشعار

بے خودی بے حساب کی میں نے

Be-khudi be-hisab ki main ne

بے خودی بے حساب کی میں نے

«بے خودی بے حساب کی میں نے» زبیر قلزم کا کلام ہے، جسے حسن سید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زبیر قلزم صاحب کے نام ایک شام» میں 11 مئی 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 59 سیکنڈ ہے۔ یہ کلام سحرِ بیاں کی محفلوں میں 2 مرتبہ پیش کیا جا چکا ہے۔

بے خودی بے حساب کی میں نےاب کہ شبنم شراب کی میں نے

سارے بھنورے چمن چلے آئےاک کلی جب گلاب کی میں نے

آپ کے رنگ اڑ رہے ہیں کیوںزندگی خود خراب کی میں نے

وہ جو محفل سے اٹھ کے جاتے ہیںبات کوئی جناب کی میں نے؟

ہجر ' تنہائی اور اب وحشتخیر سے ہم رکاب کی میں نے

تشنگی تو برا ہی مان گئیجب تمناء آب کی میں نے

کیا عجب ہے کہ خاک کے پیچھےاپنی ہستی تراب کی میں نے

وصل کی کر کہ آرزو قلزمزندگانی عذاب کی میں نے

— زبیر قلزم

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں