7 اشعار

مفلسی بے حساب لایا ہوں

Muflisi be-hisab laya hoon

مفلسی بے حساب لایا ہوں

«مفلسی بے حساب لایا ہوں» زبیر قلزم کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

مفلسی بے حساب لایا ہوںپر میں تیور نواب لایا ہوں

اب زرا دام اچھے دینا تمدیکھو اس بار خواب لایا ہوں

رند مفلس کو مے پلائی ہےمے کدے سے ثواب لایا ہوں

آج محفل میں سچ کہیں گے سبدیکھئے تو شراب لایا ہوں

چار دن فاقے کاٹنے کے بعدجون کی میں کتاب لایا ہوں

تلخیاں ہی نہیں زمانے کیحوصلہ بھی جناب لایا ہوں

آدمی میں برا نہیں قلزمعادتیں بس خراب لایا ہوں

— زبیر قلزم