7 اشعار

قافیہ زندگی ہے سانس ردیف

Qaafiya zindagi hai saans radeef

قافیہ زندگی ہے سانس ردیف

«قافیہ زندگی ہے سانس ردیف» زبیر قلزم کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

قافیہ زندگی ہے سانس ردیفخواہشیں قافیہ ہیں آس ردیف

تشنگی لفظوں کی بجھے کیسےقافیہ ہونٹ اور پیاس ردیف

جب غزل لکھنے بیٹھتا ہوں میںرہتا ہے میرے آس پاس ردیف

پڑھ تم ہوش کھو نہ دو اپنےاس لیے رکھوں گا حواس ردیف

جس میں ظاہر ہو وصل کی امیدہو میاں اس غزل کا یاس ردیف

ذکر آئے گا آستیں کا بھیایسا کرنا کہ رکھنا بانس ردیف

موج آئی نبھا دیا اس کوویسے تو پاس ہیں پچاس ردیف

— زبیر قلزم