8 اشعار

خود سے ہی مذاق کر گیا میں

Khud se hi mazaq kar gaya main

خود سے ہی مذاق کر گیا میں

«خود سے ہی مذاق کر گیا میں» زبیر قلزم کا کلام ہے، جسے شاعر نے خود سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زبیر قلزم صاحب کے نام ایک شام» میں 11 مئی 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 12 سیکنڈ ہے۔

خود سے ہی مذاق کر گیا میںکل رات کو اپنے گھر گیا میں

کس زندگی کا حساب دوں گاجس زندگی سے مکر گیا میں

ہر بزم کی جان تھا مگر آجسائے سے ہی اپنے ڈر گیا میں

پھر کیا ہوگا زاہدو تمہارااس پل سے اگر گزر گیا میں

خوش فہمی یہ کس کو ہو رہی ہےکس نے یہ کہا سدھر گیا میں

مقتل بھی گیا صنم کدے بھیمایوسی ہوئی جدھر گیا میں

کوئی بھی نہ تعزیت کو آیامیں کہتا رہا کہ مر گیا میں

میں خود کی تلاش میں ہوں قلزمکچھ تم کو خبر کدھر گیا میں

— زبیر قلزم

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں