6 اشعار

زندگی ایسے کھلے دل سے لٹائی میں نے

Zindagi aise khule dil se lutai main ne

زندگی ایسے کھلے دل سے لٹائی میں نے

«زندگی ایسے کھلے دل سے لٹائی میں نے» زبیر قلزم کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

زندگی ایسے کھلے دل سے لٹائی میں نےزندگی باپ کی سمجھی تھی کمائی میں نے

اس کی یادیں نہ ہوئی غرق کسی بھی صورتمے میں بھر پور جوانی بھی ملائی میں نے

ہچکیاں روک سکا میں نہ دلاسہ دے سکااپنی روداد جو خود کو سنائی میں نے

صبر آنے سے نہ پہلے کی کہانی پوچھومیں لہو رویا کبھی خاک اڑائی میں نے

راز کی بتاؤں کیوں پشیمان نہیںراز کی بات ہمیشہ ہی چھپائی میں نے

آئنہ صاف کرتے ہوئے وہ مجھ سے روٹھےگرد ان کے زرا چہرے سے ہٹائی میں نے

— زبیر قلزم