ریکارڈ شدہ ایکس سپیس
19 جنوری 2026
ماضی مرحوم کی ناکامیوں کا ذکر چھوڑ سیماب اکبر آبادی
مہمان شاعر: سیماب اکبر آبادی
14
سپیکرز
569
سامعین
سپیکرز
سیماب اکبر آبادی — مہمان شاعر
سیماب اکبرآبادی اردو ادب کے اُن ہمہ جہت اور عہدساز شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے شاعری، تنقید، ترجمہ اور ادارت ہر میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کا اصل نام عاشق حسین صدیقی تھا اور وہ 5 جون 1880ء کو آگرہ میں ایک علمی و ادبی خانوادے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد مولانا محمد حسین صدیقی خود بھی شاعر تھے، اسی نسبت سے سیماب کو کم عمری ہی میں علم و ادب کا ذوق نصیب ہوا۔ انہوں نے عربی و فارسی میں مہارت حاصل کی اور شاعری میں ڈاغ دہلوی کے سلسلۂ تلمذ سے وابستہ ہو کر فنی پختگی حاصل کی۔ تخلص “سیماب” اختیار کیا اور جلد ہی اردو کی ادبی دنیا میں اپنی منفرد شناخت قائم کر لی۔سیماب اکبرآبادی کی ادبی زندگی نہایت وسیع اور متنوع ہے۔ وہ غزل، نظم، رباعی، مثنوی، نثر اور تنقید سبھی اصناف میں یدِ طولیٰ رکھتے تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں پچھتر سے زائد کتابیں تصنیف کیں جن میں بائیس شعری مجموعے شامل ہیں۔ ان کے نمایاں مجموعوں میں نیستان، الہامِ منظوم، کارِ امروز اور سدرۃ المنتہیٰ شامل ہیں، جب کہ ان کے انتقال کے...