5 اشعار

عطا ہم کو بھی اک حسیں جام ہو

Atā ham ko bhī ik hasīn jām ho

عطا ہم کو بھی اک حسیں جام ہو

«عطا ہم کو بھی اک حسیں جام ہو» عبدالحمیدعدم کا کلام ہے، جسے نور مائیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زندگی ہے دوسروں کے حکم پر مرنے کا جشن (عبدالحمید عدم)» میں 23 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے۔

عطا ہم کو بھی اک حسیں جام ہوترا بخت چمکے ترا نام ہو

تمہاری پریشان زلفوں کی خیرہمارا بھی سیدھا کوئی کام ہو

تمہارا ستم ہی تو ہے زندگیتمہیں تو طبیعت کا آرام ہو

کسی کے خیالات کی صبح ہوکسی کے خرابات کی شام ہو

عدمؔ سے بھی تھوڑا سا حسن سلوکستارہ جبیں ہو گل اندام ہو

— عبدالحمیدعدم

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں