5 اشعار

دن گزر جائیں گے سرکار کوئی بات نہیں

Din guzar jā'enge sarkār koī bāt nahīn

دن گزر جائیں گے سرکار کوئی بات نہیں

«دن گزر جائیں گے سرکار کوئی بات نہیں» عبدالحمیدعدم کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زندگی ہے دوسروں کے حکم پر مرنے کا جشن (عبدالحمید عدم)» میں 23 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

دن گزر جائیں گے سرکار کوئی بات نہیںزخم بھر جائیں گے سرکار کوئی بات نہیں

آپ کا شہر اگر بار سمجھتا ہے ہمیںکوچ کر جائیں گے سرکار کوئی بات نہیں

آپ کے جور کا جب ذکر چھڑا محشر میںہم مکر جائیں گے سرکار کوئی بات نہیں

رو کے جینے میں بھلا کون سی شیرینی ہےہنس کے مر جائیں گے سرکار کوئی بات نہیں

نکل آئے ہیں عدمؔ سے تو جھجھکنا کیسادر بدر جائیں گے سرکار کوئی بات نہیں

— عبدالحمیدعدم

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں