5 اشعار

ہلکا ہلکا سرور ہے ساقی

Halkā halkā surūr hai sāqī

ہلکا ہلکا سرور ہے ساقی

«ہلکا ہلکا سرور ہے ساقی» عبدالحمیدعدم کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زندگی ہے دوسروں کے حکم پر مرنے کا جشن (عبدالحمید عدم)» میں 23 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 28 سیکنڈ ہے۔

ہلکا ہلکا سرور ہے ساقیبات کوئی ضرور ہے ساقی

تیری آنکھوں کو کر دیا سجدہمیرا پہلا قصور ہے ساقی

تیرے رخ پر ہے یہ پریشانیاک اندھیرے میں نور ہے ساقی

تیری آنکھیں کسی کو کیا دیں گیاپنا اپنا سرور ہے ساقی

پینے والوں کو بھی نہیں معلوممے کدہ کتنی دور ہے ساقی

— عبدالحمیدعدم

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں