7 اشعار

یار روٹھا ہے ہم سیں منتا نہیں

Yaar rootha hai hum sain manta nahin

یار روٹھا ہے ہم سیں منتا نہیں

«یار روٹھا ہے ہم سیں منتا نہیں» آبرو شاہ مبارک کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب رو بہ رو ہو تیرے گفتار بھول جاوئے آبرو شاہ مبارک» میں 17 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

یار روٹھا ہے ہم سیں منتا نہیںدل کی گرمی سیں کچھ او پہنتا نہیں

تجھ کو گہنا پہنا کے میں دیکھوںحیف ہے یہ بناؤ بنتا نہیں

جن نیں اس نوجوان کو برتاوہ کسی اور کو برتتا نہیں

کوفت چہرے پہ شب کی ظاہر ہےکیوں کے کہیے کہ کچھ چنتا نہیں

شوق نہیں مجھ کوں کچھ مشیخت کاجال مکڑی کی طرح تنتا نہیں

تیرے تن کا خمیر اور ہی ہےآب و گل اس صفا سیں سنتا نہیں

جیو دنیا بھی کام ہے لیکنآبروؔ بن کوئی کرنتا نہیں

— آبرو شاہ مبارک

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں