8 اشعار

خامشی سے ہوئی فغاں سے ہوئی

Khamoshi se hui faghan se hui

خامشی سے ہوئی فغاں سے ہوئی

«خامشی سے ہوئی فغاں سے ہوئی» ادا جعفری کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ہونٹوں پہ کبھی اُن کے میرا نام بھی آئے ( ادا جعفری)» میں 12 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

خامشی سے ہوئی فغاں سے ہوئیابتدا رنج کی کہاں سے ہوئی

کوئی طائر ادھر نہیں آتاکیسی تقصیر اس مکاں سے ہوئی

موسموں پر یقین کیوں چھوڑابد گمانی تو سائباں سے ہوئی

بے نہایت سمندروں کا سفرگفتگو صرف بادباں سے ہوئی

یہ جو الجھی ہوئی کہانی ہےمعتبر حرف رایگاں سے ہوئی

دل کی آبادیوں کو پوچھو ہوروشنی برق بے اماں سے ہوئی

تشنگی بے بسی لب دریامیری پہچان ہی وہاں سے ہوئی

اتنی اجلی نہ تھی یہ راہ گزرنقش پائے بلا کشاں سے ہوئی

— ادا جعفری

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں