7 اشعار

خود حجابوں سا خود جمال سا تھا

Khud hijabon sa khud jamaal sa tha

خود حجابوں سا خود جمال سا تھا

«خود حجابوں سا خود جمال سا تھا» ادا جعفری کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ہونٹوں پہ کبھی اُن کے میرا نام بھی آئے ( ادا جعفری)» میں 12 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

خود حجابوں سا خود جمال سا تھادل کا عالم بھی بے مثال سا تھا

عکس میرا بھی آئنوں میں نہیںوہ بھی کیفیت خیال سا تھا

دشت میں سامنے تھا خیمۂ گلدوریوں میں عجب کمال سا تھا

بے سبب تو نہیں تھا آنکھوں میںایک موسم کہ لا زوال سا تھا

خوف اندھیروں کا ڈر اجالوں سےسانحہ تھا تو حسب حال سا تھا

کیا قیامت ہے حجلۂ جاں میںاس کے ہوتے ہوئے ملال سا تھا

جس کی جانب اداؔ نظر نہ اٹھیحال اس کا بھی میرے حال سا تھا

— ادا جعفری

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں