5 اشعار

جانے یہ کیسی تیرے ہجر میں ٹھانی دل نے

Jaane yeh kaisi tere hijr mein thaani dil ne

جانے یہ کیسی تیرے ہجر میں ٹھانی دل نے

«جانے یہ کیسی تیرے ہجر میں ٹھانی دل نے» عدیم ہاشمی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

جانے یہ کیسی تیرے ہجر میں ٹھانی دل نےپھر کسی اور کی کچھ بات نہ مانی دل نے

ایک وحشت سے کسی دوسری وحشت کی طرفاب کے پھر کی ہے کوئی نقل مکانی دل نے

اب بھی نوحے ہیں جدائی کے وہی ماتم ہےترک کب کی ہے کوئی رسم پرانی دل نے

بات بے بات جو بھر آتی ہیں آنکھیں اپنییاد رکھی ہے کسی دکھ کی کہانی دل نے

ڈوبتی شام کے ویران سمے کی صورتتھام رکھی ہے تیری ایک نشانی دل نے

— عدیم ہاشمی