5 اشعار

کچھ ہجر کے موسم نے ستایا نہیں اتنا

Kuch hijr ke mausam ne sataya nahin itna

کچھ ہجر کے موسم نے ستایا نہیں اتنا

«کچھ ہجر کے موسم نے ستایا نہیں اتنا» عدیم ہاشمی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

کچھ ہجر کے موسم نے ستایا نہیں اتناکچھ ہم نے تیرا سوگ منایا نہیں اتنا

کچھ تیری جدائی کی اذیت بھی کڑی تھیکچھ د ل نے بھی غم تیرا منایا نہیں اتنا

کیوں سب کی طرح بھیگ گئی ہیں تیری پلکیںہم نے تجھے حال سنایا نہیں اتنا

کچھ روز سے دل نے تیری راہیں نہیں دیکھیںکیا بات ہے تو یاد بھی آیا نہیں اتنا

کیا جانیئے اس بے سر و سامانئی دل نےپہلے تو کبھی ہم کو رلایا نہیں اتنا

— عدیم ہاشمی