6 اشعار

بند دریچے سونی گلیاں ان دیکھے انجانے لوگ

Band dareeche soni galiyaan un dekhe anjaane log

بند دریچے سونی گلیاں ان دیکھے انجانے لوگ

«بند دریچے سونی گلیاں ان دیکھے انجانے لوگ» اعتبارساجد کا کلام ہے، جسے واجد علی نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ایک ہی شہر میں رہنا مگر ملنا نہیں (اعتبار ساجد)» میں 1 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

بند دریچے سونی گلیاں ان دیکھے انجانے لوگکس نگری میں آ نکلے ہیں ساجدؔ ہم دیوانے لوگ

ایک ہمی ناواقف ٹھہرے روپ نگر کی گلیوں سےبھیس بدل کر ملنے والے سب جانے پہچانے لوگ

دن کو رات کہیں سو برحق صبح کو شام کہیں سو خوبآپ کی بات کا کہنا ہی کیا آپ ہوئے فرزانے لوگ

شکوہ کیا اور کیسی شکایت آخر کچھ بنیاد تو ہوتم پر میرا حق ہی کیا ہے تم ٹھہرے بیگانے لوگ

شہر کہاں خالی رہتا ہے یہ دریا ہر دم بہتا ہےاور بہت سے مل جائیں گے ہم ایسے دیوانے لوگ

سنا ہے اس کے عہد وفا میں ہوا بھی مفت نہیں ملتیان گلیوں میں ہر ہر سانس پہ بھرتے ہیں جرمانے لوگ

— اعتبارساجد

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں