7 اشعار

ڈھونڈتے کیا ہو ان آنکھوں میں کہانی میری

Dhoondte kya ho in aankhon mein kahani meri

ڈھونڈتے کیا ہو ان آنکھوں میں کہانی میری

«ڈھونڈتے کیا ہو ان آنکھوں میں کہانی میری» اعتبارساجد کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ایک ہی شہر میں رہنا مگر ملنا نہیں (اعتبار ساجد)» میں 1 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 58 سیکنڈ ہے۔

ڈھونڈتے کیا ہو ان آنکھوں میں کہانی میریخود میں گم رہنا تو عادت ہے پرانی میری

بھیڑ میں بھی تمہیں مل جاؤں گا آسانی سےکھویا کھویا ہوا رہنا ہے نشانی میری

میں نے اک بار کہا تھا کہ بہت پیاسا ہوںتب سے مشہور ہوئی تشنہ دہانی میری

یہی دیوار و در و بام تھے میرے ہم رازانہی گلیوں میں بھٹکتی تھی جوانی میری

تو بھی اس شہر کا باسی ہے تو دل سے لگ جاتجھ سے وابستہ ہے اک یاد پرانی میری

کربلا دشت محبت کو بنا رکھا ہےکیا غزل گوئی ہے کیا مرثیہ خوانی میری

دھیمے لہجے کا سخنور ہوں نہ صہبا ہوں نہ جوشمیں کہاں اور کہاں شعلہ بیانی میری

— اعتبارساجد

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں