6 اشعار

مجھ سے مخلص تھا نہ واقف مرے جذبات سے تھا

Mujh se mukhlis tha na waqif mere jazbaat se tha

مجھ سے مخلص تھا نہ واقف مرے جذبات سے تھا

«مجھ سے مخلص تھا نہ واقف مرے جذبات سے تھا» اعتبارساجد کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

مجھ سے مخلص تھا نہ واقف مرے جذبات سے تھااس کا رشتہ تو فقط اپنے مفادات سے تھا

اب جو بچھڑا ہے تو کیا روئیں جدائی پہ ترییہی اندیشہ ہمیں پہلی ملاقات سے تھا

دل کے بجھنے کا ہواؤں سے گلا کیا کرنایہ دیا نزع کے عالم میں تو کل رات سے تھا

مرکز شہر میں رہنے پہ مصر تھی خلقتاور میں وابستہ ترے دل کے مضافات سے تھا

میں خرابوں کا مکیں اور تعلق میراتیرے ناطے کبھی خوابوں کے محلات سے تھا

لب کشائی پہ کھلا اس کے سخن سے افلاسکتنا آراستہ وہ اطلس و بانات سے تھا

— اعتبارساجد