5 اشعار

سما کر دل میں نظروں سے نہاں ہے

Sama kar dil mein nazron se nihaan hai

سما کر دل میں نظروں سے نہاں ہے

«سما کر دل میں نظروں سے نہاں ہے» اختر شیرانی کا کلام ہے، جسے گلشن شیرازی نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «بہار آ کے چلی جاتی ہے ویرانی نہیں جاتی اختر شیرانی» میں 11 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

سما کر دل میں نظروں سے نہاں ہےمجھے یاد آنے والے تو کہاں ہے

خدائی کہکشاں کہتی ہے جس کووہ عذرا کا خرام رائیگاں ہے

اندھیرے بادلوں سے پوچھ زاہدمری کھوئی ہوئی توبہ کہاں ہے

یہ کس نے پیار کی نظروں سے دیکھاکہ میرے دل کی دنیا پھر جواں ہے

جوانی رائیگاں جائے تو اچھاجوانی ایک خواب رائیگاں ہے

— اختر شیرانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں