17 اشعار

یہ دنیا کتنی پیاری ہے

Yeh Duniya Kitni Pyari Hai

یہ دنیا کتنی پیاری ہے

«یہ دنیا کتنی پیاری ہے» اختر شیرانی کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «بہار آ کے چلی جاتی ہے ویرانی نہیں جاتی اختر شیرانی» میں 11 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 30 سیکنڈ ہے۔

یہ دنیا کتنی پیاری ہےہر اک بات اس کی نیاری ہے

یہ دنیا کتنی پیاری ہےمکاں آباد ہیں کیسے

مکیں دل شاد ہیں کیسےیہ دنیا کتنی پیاری ہے

کبھی دن ہے نظارے ہیںکبھی ہے رات تارے ہیں

یہ دنیا کتنی پیاری ہےچمن میں پودے ہلتے ہیں

گلے آپس میں ملتے ہیںیہ دنیا کتنی پیاری ہے

گجر دم گاتی ہیں چڑیاںدلوں کو بھاتی ہیں چڑیاں

یہ دنیا کتنی پیاری ہےکھلے ہیں پھول گلشن میں

اگی ہیں جھاڑیاں بن میںیہ دنیا کتنی پیاری ہے

ہوا کے جھونکے آتے ہیںشگوفے مسکراتے ہیں

یہ دنیا کتنی پیاری ہےپرندے چہچہاتے ہیں

ہمارا جی لبھاتے ہیںیہ دنیا کتنی پیاری ہے

گھٹائیں گھر کے آتی ہیںبہاریں مینہ کی لاتی ہیں

یہ دنیا کتنی پیاری ہےسمندر ہیں رواں دیکھو

جہاز اور کشتیاں دیکھویہ دنیا کتنی پیاری ہے

یہ کوسوں تک ہرے جنگلدرختوں سے بھرے جنگل

یہ دنیا کتنی پیاری ہےیہ دنیا کتنی پیاری ہے

— اختر شیرانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں