11 اشعار

گونگی عورت

Goongi Aurat

گونگی عورت

«گونگی عورت» اخترالایمان کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 44 سیکنڈ ہے۔

کیوں حیرت سے تکتی ہے ایک اک چہرے کوکیا تجھ کو شکوہ ہے تیری گویائی کی طاقت

چھین کے قدرت نے بے انصافی کی ہے؟کیا تجھ کو احساس ہے تیرے پاس اگر گفتار کی نعمت ہوتی

تو اس چاروں جانب پھیلی ہتھیاروں کی دنیاسینہ دہلا دینے والے طیاروں کی انساں کش آوازیں

آوازیں جن میں انساں کی روح شبانہ روز دبی جاتی ہےمحشر خیز آوازیں کل پرزوں کی جن سے نفسی نفسی کا عالم پیدا ہو کر

دن پر دن عفریت کی صورت میں بڑھتا جاتا ہےان آوازوں کی ہیبت ناکی پر واویلا کرتی

تو آواز اٹھاتی اس فاشی اور تعصب پھیلانے والے عنصر کو بڑھتا پا کرجو حب الوطنی کے نام پہ انساں کش ہوتا جاتا ہے

تو ان رجحانات کی خوب مذمت کرتیان سے لڑتی جو اس دنیا کو پیچھے لے جانے میں کوشاں ہیں

'مذہب اور تہذیب''ثقافت' اور 'ترقی' کہہ کر رجعت پرور ہو جاتے ہیں

لے میں تجھ کو اپنی گویائی دیتا ہوں!یہ میرے کام نہیں آئی کچھ

میں ایسا بزدل ہوں جو ہر بے انصافی کو چپکے چپکے سہتا ہےجس نے 'مقتل' اور 'قاتل' دونوں دیکھے ہیں

لیکن دانائی کہہ کراپنی گویائی کو گونگا کر رکھا ہے!

— اخترالایمان