4 اشعار

بے تعلقی

Be Ta'alluqi

بے تعلقی

«بے تعلقی» اخترالایمان کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کہ جشن مرگ محبت منائیں ہم اخترالایمان» میں 27 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

شام ہوتی ہے سحر ہوتی ہے یہ وقت رواںجو کبھی سنگ گراں بن کے مرے سر پہ گرا

راہ میں آیا کبھی میری ہمالہ بن کرجو کبھی عقدہ بنا ایسا کہ حل ہی نہ ہوا

اشک بن کر مری آنکھوں سے کبھی ٹپکا ہےجو کبھی خون جگر بن کے مژہ پر آیا

آج بے واسطہ یوں گزرا چلا جاتا ہےجیسے میں کشمکش زیست میں شامل ہی نہیں!

— اخترالایمان

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں