5 اشعار

جمود

Jamood

جمود

«جمود» اخترالایمان کا کلام ہے، جسے نایاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کہ جشن مرگ محبت منائیں ہم اخترالایمان» میں 27 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

تم سے بے رنگیٔ ہستی کا گلہ کرنا تھادل پہ انبار ہے خوں گشتہ تمناؤں کا

آج ٹوٹے ہوئے تاروں کا خیال آیا ہےایک میلہ ہے پریشان سی امیدوں کا

چند پژمردہ بہاروں کا خیال آیا ہےپاؤں تھک تھک کے رہے جاتے ہیں مایوسی میں

پر محسن راہ گزاروں کا خیال آیا ہےساقی و بادہ نہیں جام و لب جو بھی نہیں

تم سے کہنا تھا کہ اب آنکھ میں آنسو بھی نہیں

— اخترالایمان

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں