7 اشعار

کاوش

Kavish

کاوش

«کاوش» اخترالایمان کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 56 سیکنڈ ہے۔

نیا دن روز مجھ کو کتنا پیچھے پھینک دیتا ہےیہ آج اندازہ ہوتا ہے کہ میں آہستہ آہستہ

ہزاروں میل کی دوری پہ تم سے آ گیا اور ابدنوں سالوں مہینوں کو اکٹھا کر کے گم گشتہ

دیار ہو میں بیٹھا ہوں نہ کچھ آگے نہ کچھ پیچھےسوا کچھ وسوسوں کے کچھ خساروں کے کمر بستہ

کہیں چلنے کو آگے جس کا واضح کچھ تصور ہی نہیں کوئیہمارے سب مسائل جن کا ہم پر بوجھ ہے اتنا

ہماری کشت بے مایہ ہیں اس صحرا میں کیا بویابگولوں کے سوا کچھ گرم جھونکوں کے سوا ہم نے

چلو اک تیز دھارے میں کہیں پر ڈال دیں کشتیلطافت ٹھنڈے پانی کی کریں محسوس کچھ تھوڑا بکھر جائیں

ہنسیں بے وجہ یوں ہی غل مچائیں بے سبب دوڑیںاڑیں ان بادلوں کے پیچھے اور میلوں نکل جائیں

— اخترالایمان