10 اشعار

قلو بطرہ

Qalūbaṭrah

قلو بطرہ

«قلو بطرہ» اخترالایمان کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 25 سیکنڈ ہے۔

شام کے دامن میں پیچاں نیم افرنگی حسیںنقرئی پاروں میں اک سونے کی لاگ

رہ گزر میں یا خراماں سرد آگیا کسی مطرب کی لے اک تشنہ تکمیل راگ

ایک بحر بیکراں کی جھلملاتی سطح پرضو فگن افسانہ ہائے رنگ و نور

نیلے نیلے دو کنول موجوں سے چوربہتے بہتے جو نکل جائیں کہیں ساحل سے دور

چاند سی پیشانیوں پر زرفشاں لہروں کا جالاحمریں اڑتا ہوا رنگ شراب

جم گئی ہیں اشعۂ صد آفتابگردنوں کے پیچ و خم میں گھل گیا ہے ماہتاب

عشرت پرویز میں کیا نالہ ہائے تیز تیزاڑ گیا دن کی جوانی کا خمار

شام کے چہرے پہ لوٹ آیا نکھارہو چکے ہیں ہو رہے ہیں اور دامن داغدار

اس کا زریں تخت سیمیں جسم ہے آنکھوں سے دورجام زہر آلود سے اٹھتے ہیں جھاگ

چونک کر انگڑائیاں لیتے ہیں ناگجاگ انطونیؔ محبت سو رہی ہے جاگ جاگ

— اخترالایمان