6 اشعار

تبدیلی

Tabdeeli

تبدیلی

«تبدیلی» اخترالایمان کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 32 سیکنڈ ہے۔

اس بھرے شہر میں کوئی ایسا نہیںجو مجھے راہ چلتے کو پہچان لے

اور آواز دے او بے او سرپھرےدونوں اک دوسرے سے لپٹ کر وہیں

گرد و پیش اور ماحول کو بھول کرگالیاں دیں ہنسیں ہاتھاپائی کریں

پاس کے پیڑ کی چھاؤں میں بیٹھ کرگھنٹوں اک دوسرے کی سنیں اور کہیں

اور اس نیک روحوں کے بازار میںمیری یہ قیمتی بے بہا زندگی

ایک دن کے لیے اپنا رخ موڑ لے

— اخترالایمان