8 اشعار

چاند سا چہرہ نور کی چتون ماشاء اللہ ماشاء اللہ

Chāñd sā chehra nūr kī chitvan māshā-allāh māshā-allāh

چاند سا چہرہ نور کی چتون ماشاء اللہ ماشاء اللہ

«چاند سا چہرہ نور کی چتون ماشاء اللہ ماشاء اللہ» امیر مینائی کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ناخدا جن کا نہیں ان کا خدا ہوتا ہے امیر مینائی» میں 5 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 28 سیکنڈ ہے۔

چاند سا چہرہ نور کی چتون ماشاء اللہ ماشاء اللہطرفہ نکالا آپ نے جوبن ماشاء اللہ ماشاء اللہ

گل رخ نازک زلف ہے سنبل آنکھ ہے نرگس سیب زنخداںحسن سے تم ہو غیرت گلشن ماشاء اللہ ماشاء اللہ

ساقیٔ بزم روز ازل نے بادۂ حسن بھرا ہے اس میںآنکھیں ہیں ساغر شیشہ ہے گردن ماشاء اللہ ماشاء اللہ

قہر غضب ظاہر کی رکاوٹ آفت جاں در پردہ لگاوٹچاہ کی تیور پیار کی چتون ماشاء اللہ ماشاء اللہ

غمزہ اچکا عشوہ ہے ڈاکو قہر ادائیں سحر ہیں باتیںچور نگاہیں ناز ہے رہزن ماشاء اللہ ماشاء اللہ

نور کا تن ہے نور کے کپڑے اس پر کیا زیور کی چمک ہےچھلے کنگن اکے جوشن ماشاء اللہ ماشاء اللہ

جمع کیا ضدین کو تم نے سختی ایسی نرمی ایسیموم بدن ہے دل ہے آہن ماشاء اللہ ماشاء اللہ

واہ امیرؔ ایسا ہو کہنا شعر ہیں یا معشوق کا گہنہصاف ہے بندش مضموں روشن ماشاء اللہ ماشاء اللہ

— امیر مینائی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں