9 اشعار

درد پا ہوگا شکست کاسۂ سر کا جواب

Dard-e-pā hogā shikast-e-kāsa-e-sar kā javāb

درد پا ہوگا شکست کاسۂ سر کا جواب

«درد پا ہوگا شکست کاسۂ سر کا جواب» امیر مینائی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ناخدا جن کا نہیں ان کا خدا ہوتا ہے امیر مینائی» میں 5 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 14 سیکنڈ ہے۔

درد پا ہوگا شکست کاسۂ سر کا جوابغافلوں کو دے گی میری لاش ٹھوکر کا جواب

شوق سے لکھیں مرے عصیاں فرشتے رات دنایک رحمت اس کی ہے اس سارے دفتر کا جواب

ایک دن وہ میرے گھر ہے ایک دن وہ اس کے گھرغیر کی قسمت بھی ہے میرے مقدر کا جواب

جب میں کہتا ہوں کہو گے کیا خدا کے سامنےکہتے ہیں تم کو بتا دیں روز محشر کا جواب

نرم دل سے نرم دل ہیں سخت گو سے سخت گوشیشے کا شیشہ یہاں پتھر ہے پتھر کا جواب

اس نے خط بھیجا جو مجھ کو ڈاک پر ڈاکہ پڑایار کیا کرتا نہ تھا میرے مقدر کا جواب

منہ چڑھاؤ اور کا تیوری چڑھاؤ اور پرآئینہ ہوں منہ پہ دوں گا میں برابر کا جواب

پھینک دو خط لکھ کے قاصد سے جو تم بیزار ہواڑ کے آئے گا جو ہے میرے مقدر کا جواب

منہ کی کھائی سیکڑوں بال آئنہ میں پڑ گئےلے کے آیا تھا تری زلف معنبر جو جواب

— امیر مینائی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں