5 اشعار

اک دیا ، روز جگاتا ہے مُجھے

Ik diya, roz jagata hai mujhe

اک دیا ، روز جگاتا ہے مُجھے

«اک دیا ، روز جگاتا ہے مُجھے» انجم سلیمی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 28 سیکنڈ ہے۔

اک دیا ، روز جگاتا ہے مُجھےسائے کا جسم بناتا ہے مُجھے

ان کہی بات بھی سن لیتا ہوںغیب سے بھی نظر آتا ہے مجھے

آئینوں نے بھی کہاں دیکھے ہیںوقت جو چہرے دکھاتا ہے مُجھے

کیسا بنتا ہے وہ میرے آگےاور پھر کیسا بناتا ہے مُجھے

اپنی تنہائی مٹانے کے لیئےایک ویرانہ بلاتا ہے مُجھے

— انجم سلیمی