8 اشعار

انحراف

Inhiraaf

انحراف

«انحراف» انجم سلیمی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

انحرافمیں خواجہ سراؤں کے شہر میں پیدا ہوا

میں اپنی تکمیل کا لگان کس کس کو دوںماں آٹا گوندھ کر بھوکی سو گئی

اور میں نے مٹی گوندھ کر اپنے لیے ایک خدا بنا لیاسجدہ میری پیشانی کا زخم ہے

مگر میرا مرہم سفر سقراط کے پیالے میں پڑا ہےخدا کا بوسہ میرا پہناوا تھا

مجھے بے لباس کر کے کٹہرا پہنا دیا گیامیری زبان نے جلتے کوئلے کی گواہی چکھی

اور منصف نے میری آواز اپنے ترازو سے چرا لیمیں کیا کروں دیواروں

دیمک کا رزق بن جاؤںیا چوہوں کو اپنے بدن میں بل بنا لینے دوں

جو میری چھٹی حس کترتا چاہتے ہیں

— انجم سلیمی