13 اشعار

میں تمہارے لیے لے کے آیا ہوں

Main tumhare liye le ke aaya hoon

میں تمہارے لیے لے کے آیا ہوں

«میں تمہارے لیے لے کے آیا ہوں» انجم سلیمی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 12 سیکنڈ ہے۔

میں تمہارے لیے لے کے آیا ہوںدفتر سے چرایا ہوا نصف دن

دوستوں سے بچائی ہوئی ایک شامبچوں سے ٹھگے ہوئے وعدے

بیوی کے حصے سے کچھ نرم گرم لمسکچھ سوتے جاگتے بوسے

اور خوابوں سے ٹانکی ہوئی یہ رات!میں تمہارے لیے لے کے آیا ہوں

سر سبز موسموں کے اجلے بیجقدیم زمانوں سے رستی ہوئی خنک ہوا

آبی کناروں سے سرشار مٹی کی روئیدگیاور رگوں میں کھلتے ہوئے سفید گلابوں کا شہد!

میں تمہارے لیے لے کے آیا ہوںبے ترتیب سانسوں کی مالا

دہکتے ہاتھوں کی سرسراہٹآنکھوں میں دور تک گونجتی ہوئی خاموشی

اور وجدان میںایک بھولی ہوئی مسکراہٹ!

تم نے میرے لیے رکھی ہےبے کیف تنہائی کی آغوش

ٹھنڈے لمس سے آویزاں مسکراہٹپسینے میں بھیگے بستر کے تیور

کھردرے لہجے کی کڑواہٹعریاں خواہشوں کی خراشیں

گزری رات کی باسی مہکاور طلوع ہوتے پچھتاوے کی ایک صبح!

— انجم سلیمی