11 اشعار

آدھی موت کا جنم

Aadhi Maut ka Janam

آدھی موت کا جنم

«آدھی موت کا جنم» انجم سلیمی کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تجھ کو آنکھوں سے نہیں دل سے جدا کرنا ہے انجم سلیمی» میں 7 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 14 سیکنڈ ہے۔

آدھی موت کا جنماپنے ادھورے وجود کے ساتھ

میں نے اپنی آدھی قبر ماں کی کوکھ میں بنائیاور آدھی باپ کے دل میں

میں اپنی دونوں قبروں میںتھوڑا تھوڑا جی رہا ہوں

تھوڑا تھوڑا مر رہا ہوںمسیحا نے اپنے نسخے میں

میری تحلیل کی تجویز لکھی ہےبابا نے میرے دوبارہ جنم کا مشورہ مانگا

اور ماں نے میرے بے نام کتبے کو آنسوؤں سے صاف کیاتب

میرے ادھورے اور پورے جنم کا فیصلہ مجھ پر چھوڑ دیا گیادو قبروں میں بنے وجود کا تخمینہ لگاتے ہوئے

سوچتا ہوںکیا کروں؟

مرنے کے لیے جی اٹھوں؟یا جینے کے لیے ملتوی ہو جاؤں؟

پیارے رشتو!میں ایک طرف دعاؤں کے کفن میں لپٹا پڑا ہوں

اور دوسری طرفمیرے سرہانے سورج مکھی کا پھول دھرا ہے

— انجم سلیمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں