14 اشعار

وصال کی تیسری سمت

Visaal ki Teesari Simt

وصال کی تیسری سمت

«وصال کی تیسری سمت» انجم سلیمی کا کلام ہے، جسے راجا اکرام قمر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تجھ کو آنکھوں سے نہیں دل سے جدا کرنا ہے انجم سلیمی» میں 7 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 34 سیکنڈ ہے۔

وصال کی تیسری سمتمعذرت چاہتا ہوں دوست

میں اب انتظار نہیں کرتابلکہ خود چل پڑتا ہوں اپنی طرف

ایک پوشیدہ چاپ کے تعاقب میںخود سے باہر نکلتا ہوں

اور اپنے ہی جیسے کسی ہجوم کا حصہ بن کراپنے وجود پر اکتفا کرتا ہوں

اپنی عمیق روشنی سے نیا جنم لیتے ہوئےخود کی بنت میں بے جوڑ ہونے کی کاوش

رائیگاں نہیں جاتیسنو!

سمے کے بھید بھاؤ میں اپنا تخمینہ لگاتے ہوئےذات کی جمع پونجی میں سے

میں تمہیں اپنی حسیات سے مسترد نہیں کرتابساط بھر صبر اور ایک مٹھی وصال کے عوض

میں تمہیں کشید کرتا ہوں اپنے اطراف سےاور گنجائش پیدا کرتا ہوں تمہاری میزبانی کے لیے

کسی اور جہت سے اپنے آپ میںلیکن معذرت

میں انتظار نہیں کر سکتااپنی رگوں میں بہتے ہوئے اس دکھ کے پگھلنے کا

جو اپنے بہاؤ میں میری توجہ بہا لے جا سکتا ہےاپنے ساتھ

میں طے شدہ گزر گاہوں کا مسافر نہیںمجھے تو ہر امکان سے گزر کر آنا ہے تمہاری سمت

اور ہاں۔۔۔میں تو اپنا بھی انتظار نہیں کرتا ہوں اب!!!

— انجم سلیمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں