5 اشعار

میں اس سے اپنے تعلق کو یوں بچاتا ہوں

Main us se apne ta'alluq ko yoon bachata hoon

میں اس سے اپنے تعلق کو یوں بچاتا ہوں

«میں اس سے اپنے تعلق کو یوں بچاتا ہوں» انجم سلیمی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

میں اس سے اپنے تعلق کو یوں بچاتا ہوںوہ توڑتا ہے مُجھے ،اور میں ٹوٹ جاتا ہوں

یہ ایسا کون سا ہمدرد ہے بہت میرامیں آئینے کو بھلا زخم کیوں دکھاتا ہوں

کبھی کبھی تو اداسی میں خود سے ملتے ہوئےبے اختیار میں خود سے لپٹ بھی جاتا ہوں

جنہوں نے دیکھی نہیں پانیوں کی تنہائیانہی کے واسطے میں کشتیاں بناتا ہوں

جو بول پڑتا تو سب کی زبان پر ہوتامیں کم سخن ہوں ،سو کم کم سمجھ میں آتا ہوں

— انجم سلیمی