6 اشعار

بجھنے دے سب دئے مجھے تنہائی چاہیئے

Bujhne de sab diye, mujhe tanhai chahiye

بجھنے دے سب دئے مجھے تنہائی چاہیئے

«بجھنے دے سب دئے مجھے تنہائی چاہیئے» انجم سلیمی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تجھ کو آنکھوں سے نہیں دل سے جدا کرنا ہے انجم سلیمی» میں 7 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 59 سیکنڈ ہے۔

بجھنے دے سب دئے مجھے تنہائی چاہیئےکچھ دیر کے لیے مجھے تنہائی چاہیئے

کچھ غم کشید کرنے ہیں اپنے وجود سےجا غم کے ساتھیے مجھے تنہائی چاہیئے

اکتا گیا ہوں خود سے اگر میں تو کیا ہوایہ بھی تو دیکھیے مجھے تنہائی چاہیئے

اک روز خود سے ملنا ہے اپنے خمار میںاک شام بن پئے مجھے تنہائی چاہیئے

تکرار اس میں کیا ہے اگر کہہ رہا ہوں میںتنہائی چاہیئے مجھے تنہائی چاہیئے

دنیا سے کچھ نہیں ہے سروکار اب مجھےبے شک مرے لیے مجھے تنہائی چاہیئے

— انجم سلیمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں