5 اشعار

ویسے تو خود بھی ہُوں گا اپنے ساتھ

Waise to khud bhi hooñ ga apne saath

ویسے تو خود بھی ہُوں گا اپنے ساتھ

«ویسے تو خود بھی ہُوں گا اپنے ساتھ» انجم سلیمی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

ویسے تو خود بھی ہُوں گا اپنے ساتھمیں نہتا لڑوں گا اپنے ساتھ

میں بھی کیا یاد ہی کروں گا میاںآج میں جو کروں گا اپنے ساتھ

اپنی خلوت میں اپنی جلوت میںمیں اکیلا رہوں گا اپنے ساتھ

اپنے ہمراہ تم بھی آجانامیں بھی تم سے ملوں گا اپنےساتھ

یوں بھی جانا کہاں ہے اپنے سواایک دن آ پڑوں گا اپنے ساتھ

— انجم سلیمی