7 اشعار

برباد تمنا پہ عتاب اور زیادہ

Barbad tamanna pe itaab aur zyada

برباد تمنا پہ عتاب اور زیادہ

«برباد تمنا پہ عتاب اور زیادہ» اسرار الحق مجاز کا کلام ہے، جسے ملک افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ تمہاری نگاہ کافر تھی(اسرار الحق مجاز)» میں 14 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

برباد تمنا پہ عتاب اور زیادہہاں میری محبت کا جواب اور زیادہ

روئیں نہ ابھی اہل نظر حال پہ میرےہونا ہے ابھی مجھ کو خراب اور زیادہ

آوارہ و مجنوں ہی پہ موقوف نہیں کچھملنے ہیں ابھی مجھ کو خطاب اور زیادہ

اٹھیں گے ابھی اور بھی طوفاں مرے دل سےدیکھوں گا ابھی عشق کے خواب اور زیادہ

ٹپکے گا لہو اور مرے دیدۂ تر سےدھڑکے گا دل خانہ خراب اور زیادہ

ہوگی مری باتوں سے انہیں اور بھی حیرتآئے گا انہیں مجھ سے حجاب اور زیادہ

اسے مطرب بیباک کوئی اور بھی نغمہاے ساقیٔ فیاض شراب اور زیادہ

— اسرار الحق مجاز

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں