5 اشعار

حسن کو بے حجاب ہونا تھا

Husn ko be-hijab hona tha

حسن کو بے حجاب ہونا تھا

«حسن کو بے حجاب ہونا تھا» اسرار الحق مجاز کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ تمہاری نگاہ کافر تھی(اسرار الحق مجاز)» میں 14 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے۔

حسن کو بے حجاب ہونا تھاشوق کو کامیاب ہونا تھا

ہجر میں کیف اضطراب نہ پوچھخون دل بھی شراب ہونا تھا

تیرے جلووں میں گھر گیا آخرذرے کو آفتاب ہونا تھا

کچھ تمہاری نگاہ کافر تھیکچھ مجھے بھی خراب ہونا تھا

رات تاروں کا ٹوٹنا بھی مجازؔباعث اضطراب ہونا تھا

— اسرار الحق مجاز

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں