5 اشعار

خامشی کا تو نام ہوتا ہے

Khamoshi Ka To Naam Hota Hai

خامشی کا تو نام ہوتا ہے

«خامشی کا تو نام ہوتا ہے» اسرار الحق مجاز کا کلام ہے، جسے انتظار حسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ تمہاری نگاہ کافر تھی(اسرار الحق مجاز)» میں 14 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 32 سیکنڈ ہے۔

خامشی کا تو نام ہوتا ہےورنہ یوں بھی کلام ہوتا ہے

عشق کو پوچھتا نہیں کوئیحسن کا احترام ہوتا ہے

آنکھ سے آنکھ جب نہیں ملتیدل سے دل ہم کلام ہوتا ہے

حسن کو شرمسار کرنا ہیعشق کا انتقام ہوتا ہے

اللہ اللہ یہ ناز حسن مجازؔانتظار سلام ہوتا ہے

— اسرار الحق مجاز

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں