6 اشعار

حسن پھر فتنہ گر ہے کیا کہئے

Husn Phir Fitna Gar Hai Kya Kahiye

حسن پھر فتنہ گر ہے کیا کہئے

«حسن پھر فتنہ گر ہے کیا کہئے» اسرار الحق مجاز کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ تمہاری نگاہ کافر تھی(اسرار الحق مجاز)» میں 14 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

حسن پھر فتنہ گر ہے کیا کہئےدل کی جانب نظر ہے کیا کہئے

پھر وہی رہ گزر ہے کیا کہئےزندگی راہ پر ہے کیا کہئے

حسن خود پردہ ور ہے کیا کہئےیہ ہماری نظر ہے کیا کہئے

آہ تو بے اثر تھی برسوں سےنغمہ بھی بے اثر ہے کیا کہئے

حسن ہے اب نہ حسن کے جلوےاب نظر ہی نظر ہے کیا کہئے

آج بھی ہے مجازؔ خاک نشیںاور نظر عرش پر ہے کیا کہئے

— اسرار الحق مجاز

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں